.jpg

نامورکامیڈین جاویدکوڈوطبیعت ناسازہونےپرہسپتال منتقل

ویب ڈیسک (لاہور)پاکستان کے نامور کامیڈین جاوید کوڈو کو طبیعت ناساز ہونے پر لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

کامیڈین جاوید کوڈو کے بیٹے طیب جاوید کے مطابق ان کے والد کو گزشتہ رات پیٹ میں تکلیف کے باعث مغلپورہ لاہور میں قائم ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے جاوید کوڈو کی انڈوسکوپی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

طیب جاوید کے مطابق ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ ان کے والد کو السر ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

اہل خانہ نے پرستاروں سے جاوید کوڈو کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔