258252 032102 updates

دلیپ کمارکی نماز جنازہ میں صرف 20 افراد کوشرکت کی اجازت

ویب ڈیسک (ممبئی)برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی نماز جنازہ ممبئی میں ادا کی جائے گی جس میں صرف مخصوص لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت ہو گی۔

دلیپ کمار کا انتقال 98 برس کی عمر میں ہوا اور ان کی نماز جنازہ ممبئی میں آج شام ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

بھارت میں عالمی وبا کورونا کی خراب صورتحال کے باعث لیجنڈ اداکار کی نماز جنازہ میں صرف مخصوص افراد کو ہی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار کی نماز جنازہ میں صرف 20 افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی جائے گی، چند قریبی افراد ہی یوسف خان کی نماز جنازہ میں شریک ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

دوسری جانب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا ادھے ٹھاکرے نے اعلان کیا ہے کہ دلیپ کمار کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔