wsscm

مردان:عید الاضحیٰ کےتیسرے روز بھی ایس ایس سی ایم کاصفائی آپریشن جاری

ویب ڈیسک(مردان)مردان میں عید الاضحیٰ کےتیسرے روز بھی، ڈبلیو ایس ایس سی ایم کا صفائی آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے دو دنوں میں شہر بھر سے 1230 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں، عملہ گلی محلوں سے آلائشیں اکٹھا کر رہے ہیںعید کے تیسرے روز شکایت سیل رات آٹھ بجے تک کھلا رہے گا۔عید آپریشن رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا نیو اڈہ ٹرانسفر سٹیشن کو بند کر دیا گیاہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر 100 کولیکشن پوائنٹ سے گندگی اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے،کلیکشن پوائنٹس کی صفائی کے بعد سڑکوں اور گلی کوچوں کو دھویا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے