corona vaccination

اورکزئی : کورونا ویکسینیشن کے بغیر داخلہ ممنوع قرار

ویب ڈیسک (اورکزئی)ضلع اورکزئی میں کوروناویکسینیشن کےبغیرداخلہ ممنوع قراردیا گیا ہے۔

ڈی سی کا کہنا ہےکہ داخلی راستوں پر انتظامیہ اورمحکمہ ہیلتھ کےاہلکارتعینات کردئیےگئے ہیں، عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کروروناویکسینیشن کے بینرزآویزاں کرکےچیک پوسٹوں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند

ڈی سی کے مطابق ضلع اورکزئی آنے والوں کو انٹری پوائنٹس پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ دیکھانا لازمی ہوگاجن کے پاس کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہ ہوا ان کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام کورونا وباء کو مزید پھیلنےکےخدشے کے پیش نظر لگایا گیا ہے، جن لوگوں نے کورونا ویکسینیشن نہیں کی ہو وہ ضرور کورونا ویکسین لگوائیں ۔