raghgan dam insident

باجوڑ:سانحہ راغگان ڈیم، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

ویب ڈیسک (باجور)باجوڑ میں راغگان ڈیم میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو کشتیاں ڈوبنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق راغگان ڈیم میں آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا، جس کے دوران لاپتا تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی، جبکہ 11 افراد کو بچا لیا گیاتھا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

ریسکیو1122 کی چار ٹیمیں اور 25 غوطہ خور سرچ آپریشن میں شامل تھے4 روز سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، عید کے پہلے روز راغگان ڈیم میں دو کشتیاں ڈوب گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  حماس نے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ قرار دیدیا

آج نکالنے والی جسد خاکیوں کی شناخت راحت اللہ سلارزو شاہ سرے،اویس جار ملا کلے،عطااللہ ماموند کے نام سے ہوئی۔