Dr Hisham inamullah

صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا وزیر اعلی کے نام خط میں شکوہ

ویب ڈیسک (پشاور)پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا وزیر اعلی کے نام خط میں شکوہ ۔ علی امین گنڈا پور اور گورنر شاہ فرمان مجھے کابینہ سے ہٹانے کے مشن میں کامیاب ہوئے۔خط کے متن میں لکھا گیا تھا کہ گورنر شاہ فرمان اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے مجھ سے سخت ناپسندیدگی اختیار کی ہے۔

آخر کار مجھے کابینہ چھوڑنے پر دونوں کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی۔نہ جانے دونوں میرے ساتھ کیوں ضد پر اتر آئے ہوئے ہیں۔مجھے کابینہ کے ایک ساتھی کے ذریعہ بتایا گیا کہ آپ سے صوبائی کابینہ سے استعفی طلب کیا ہے۔ایک وزیر کی حیثیت سے میں نے اپنے قائد عمران خان کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔لکی مروت اور اپنے صوبے کے لوگوں کی نمائندگی کی ، جس کے ساتھ میں اپنے سیاسی وجود کا مستحق ہوں۔