sardar hussain babak 1

بونیر:ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کوریلیف دے،سردار حسین بابک

ویب ڈیسک (بونیر)سردار حسین بابک صوبائی جنرل سیکریٹری عوامی نیشنل پارٹی سردار حسین بابک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے غلط فیصلوں کے خلاف عوام کو آواز اٹھانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دے، عمران حکومت کو مہنگائی کی کوئی رنج نہیں، اشیا خرودنوش کی تمام چیزیں سو فیصد سے زیادہ مہنگی ہوچکی ہیں۔ٹریفک پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈرگ انسپکٹر روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپے عوام سے جرمانو کی مد میں وصول کرتے ہیں۔ملک کا قرضہ حد سے زیادہ ہوگیا، عمران خان کرپشن روکنے کی بات کرتا تھا اب کیوں کرپشن ہورہی ہے۔ وزیر اعظم لوگوں سے اس بات پر جان چھڑاتا ہے کہ پچھلے حکومتیں کرپٹ تھی،بقول عمران پچھلی حکومت میں روزانہ بارہ ارب کرپشن ہوتی تھی اب روک گئی کیا؟

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی