crona vaccine

خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر11 لاکھ58 ہزار410 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر11 لاکھ58 ہزار410 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے،8 لاکھ81 ہزار617 افراد کو سائنو فارم کی پہلی 3 لاکھ68 ہزار782 افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دی گئی ہے،26 لاکھ20 ہزار710 افراد کو سائنو وک کی پہلی
4 لاکھ90 ہزار284 افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ہے اس کے علاوہ 2 لاکھ36ہزار631 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے،
ایک لاکھ 55ہزار850 افراد کو اسٹرازینکا ویکسین کی پہلیاور37 ہزار580افراد کو اسٹرازینکا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق صوبہ میں 68 ہزار743 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے جبکہ 3 ہزار844 افراد کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز اور2896 افراد کو فائزر ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ 27ہزار303 افراد کو موڈرنا ویکسین کی پہلی 22237افراد کو موڈرنا ویکسین کی دوسرے ڈوز لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم