کوروناکی شکارزرنش خان کی طبیعت میں بہتری آگئی

ویب ڈیسک (کراچی)عید کے بعد کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا شکار ہونے والی پاکستانی اداکارہ زرنش خان کی طبیعت اب پہلے سےکافی بہترہے۔

اداکارہ زرنش خان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک سیشن رکھا ، جس میں ان کے کچھ مداحوں نے اداکارہ سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا ۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

ایک مداح نے سوال کیا کہ ’ آپ اب بہتر محسوس کررہی ہیں؟‘

جس کا جواب دیتے ہوئے زرنش خان نے بتایا کہ وہ الحمداللہ ٹھیک ہیں!دعاؤں کے لیے شکریہ۔

ایک اور صارف نے پوچھا کہ ’ کیا آپ مکمل طور پر کورونا سے صحتیاب ہوگئی ہیں؟

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مکمل طور پر نہیں، لیکن میں پہلے سے بہتر ہوں۔

خیال رہے کہ زرنش خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنے کورونا سے متاثر ہونے کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔