خلابازوں کے دو سوٹ کی قیمت ایک ارب ڈالر

ویب ڈیسک :جب سے وائٹ ہائوس نے ناسا کو 2024 تک چاند پر خلابازوں کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے ، اسے ہر طرح کے مشکل چیلنجز درپیش ہیں: خلائی ایجنسی اس مقصد کے لئے جس راکٹ کا استعمال کرے گی اسے تیارکرنے میں فی الحال ناکامی اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ خلائی جہاز جو خلابازوں کو سطح پر اتارے گا ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے جبکہ امریکی کانگریس کی جانب سے درکار فنڈنگ بھی نہیں ہو رہی جو ضروری ہے۔لیکن اس سب میں اہم ترین رکاوٹ یہ بھی ہے کہ 2024 تک خلابازوں کے لئے چاند کی سطح پر چلنے کے لیے درکار سپیس سوٹ وقت پر تیار نہیں ہوں گے اور صرف دو فلائٹ سوٹ تیار کرنے پرایک ارب ڈالرکی لاگت کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔ناسا کے انسپکٹر جنرل نے منگل کو ایک رپورٹ میں کہا کہ خصوصی لباس کی تیاری دو سال سے تاخیر کا شکار ہے کیونکہ فنڈز کی کمی ، کورونا وائرس کے اثرات اور تکنیکی چیلنجزدرپیش آرہے ہیں اس کے نتیجے میں ، حکومتی نگران نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سوٹ 2025 تک مشکل سے تیارہو سکتے ہیں اور "2024 کے آخر میں قمری لینڈنگ جیسا کہ فی الحال ناسا کا منصوبہ ہے ممکن نہیں ہے۔”

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو