Abid Ali's second death anniversary

پاکستانی ڈرامہ کی عہدسازشخصیت عابدعلی کومداحوں سےبچھڑے2برس بیت گئے

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کے لیجنڈ اداکارعابد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے دوسال کا عرصہ بیت گیا۔

عابد علی نے مارچ 1952 میں کوئٹہ میں آنکھ کھولی اورابتدائی تعلیم کوئٹہ سے ہی حاصل کی۔

عابد علی کو بچپن سے ہی فنون لطیف کی دنیا سے پیار تھا۔ وہ مختصر کہانیاں لکھا کرتے تھے اور مصور سے بھی بےحد لگاؤ تھا۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کیا اور 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے تھے۔ عابد علی نے 80 اور 90 کی دہائی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔ ٹی وی کے ساتھ ساتھ عابد علی نے بے شمار فلموں میں بھی یادگار کردار کئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائِیلی عوام کا جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:موسیقی کی دنیا کےبےتاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 24 ویں برسی

عابد علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامہ وارث سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔

لیجنڈ اداکار نے 1993 میں ڈرامہ سیریل دشت سے ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔ صدر پاکستان نے 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پارفامنس سے نوازا تھا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

جگر کے سرطان میں مبتلا عابدعلی کو سانس کی تکلیف کے باعث 30 اگست کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج ہی دو سال قبل 5 ستمبر کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے اور اس طرح پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک لیجنڈ اور اداکاری کی درسگاہ سے محروم ہو گئی۔