غیرمعیاری ٹک ٹاک ویڈیوز

غیرمعیاری ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے،پی ٹی اے

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو معاشرے کے مطابق کنٹرول کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جعلی سمز نکالنا بند نہیں ہوئیں لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔عامر عظیم باجوہ نے کہاکہ ٹک ٹاک ہمارے اسٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے، ہمیں کبھی خوشی نہیں ہوتی کسی بھی ایپلیکیشن پرپابندی لگائیں۔دوسری جانب پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کو اب تک 11 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں اور پی ٹی اے نے 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد لنکس اور ویب سائٹ کو بلاک کیا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے مواد کے خلاف ایکشن لیا، ایک لاکھ 75 ہزار چوری شدہ، آئی ایم ای آئی والے موبائل سیٹ بلاک کیے ۔