coronaa

کورونا وائر س کی شدت میں کمی ،مزید 40اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید40افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم اس سلسلے میں اچھی خبریہ ہے کہ پاکستان میں اس وبا کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح چار فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار167 کیسز سامنےآئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وبا کےسامنےزندگی کی بازی ہارگئے،اس کے مزید 2 ہزار 312 مریض شفایاب ہوگئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کے احکامات جاری

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 246 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 724 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 840 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 35 ہزار 38 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکےہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی