Smart card system for international driving

ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری کیلئے سمارٹ کارڈسسٹم کا افتتاح

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمدخان وزیرنے سمارٹ کارڈ سسٹم فار انٹرنیشنل ڈرائیونگ کا افتتاح کردیا، س موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ منظور احمد، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہداکرام قاضی اوردیگر افسر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کے معلوماتی اور دوسرے مختلف کانٹرز کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ کارڈ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔ ٹرانسپورٹ سسٹم کو ڈیجیٹلائزڈ کررہے ہیں، پرانے مینول سسٹم کو ختم کرکے سمارٹ کارڈ سسٹم اہم پیش رفت ہے جس سے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری آئیگی اور اس سے ریونیو بھی پیدا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سمارٹ کارڈ سسٹم خلیجی اور دوسرے ممالک میں پاکستانی ڈرائیور ز کے زرمبادلہ میں کافی مددگارثابت ہوگا۔

بی آر ٹی کی سروسز کے حوالے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بی آرٹی پاکستان کا کامیاب ترین منصوبہ ہے، عوام اس بارے میں اپنا مینڈیٹ دے چکے ہیں۔ عوام کا بی آر ٹی سروسز کے بغیر گزارا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

انہوں نے مزید کہا کہ بی آرٹی کا مقصد عوام کو ریلیف اور سفری سہولیات دینا ہے،عوام انتہائی مناسب کرایہ میں سٹینڈرڈ سہولت کیساتھ باآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ بی آرٹی سروس پیسے کمانے کیلئے نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے شروع کی ہے ۔