Nadia khan

اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (کراچی) معروف ٹی وی میزبان اوراداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ ستمبر 2020 میں نادیہ خان کا یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا تھا جسے ریکور کروانے کے لیے اداکارہ نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبر کرائم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے اداکارہ کو مالی نقصان پہنچایا، اس نے یوٹیوب چینل میں گوگل پبلشر آئی ڈی اور بینک تفصیلات تبدیل کر دیں جس سے نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

عمران ریاض کا کہنا ہے کہ نادیہ خان کو فراڈ کا پتہ چلا تو انھوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی جس پر ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔