gohar rasheed

فلک شبیر کے جیسا شوہر بنوں گا، اداکار گوہر رشید

ویب ڈیسک (کراچی )پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ وہ جب بھی شادی کریں گے تو گلوکار فلک شبیر کے جیسے شوہر بنیں گے۔

حال ہی میں گوہر رشید نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اسی دوران گوہر رشید نے خوبرو اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں فلک سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں۔‘

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

گوہر رشید نے کہا کہ ’انشاءاللّہ! زندگی میں جب بھی میری شادی ہوگی تو میں فلک شبیر کے جیسا شوہر بنوں گا کیونکہ میں اُن سے بےحد مُتاثر ہوا ہوں۔‘

اداکار نے کہا کہ ’ہمارے یہاں شوہر اپنی بیویوں سے بھی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کتراتے ہیں، دُنیا کے سامنے بیوی کو پھول دینے سے ڈرتے ہیں، ویسے سارے کام کرلیتے ہیں لیکن جب بیوی سے اظہارِ محبت کی بات آتی ہے تو مرد یہ کام کرنے سے گھبراتا ہے۔‘

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، فلک سارہ کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں، وہ سیٹ پر آتے ہیں تو سب کے سامنے اپنی اہلیہ کا خیال رکھ رہے ہوتے ہیں۔‘

گوہر رشید نے کہا کہ ’فلک کو سارہ کا خیال رکھتا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ہر مرد کو اپنی بیوی کا ایسے ہی خیال رکھنا چاہیے۔