Munir-Hussain-singer

نامور گلوکار منیر حسین آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی پلے بیک  گلوکار منیر حسین کو بچھڑے 26سال ہو گئے۔ منیر حسین ایک شاندار پلے بیک گلوکار تھے جنہوں نے چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں اردو اور پنجابی فلموں کے لیے بہت سے لازوال گانوں کے لیے اپنی آواز دی۔ ان کے کیریئر کا دور 1957 سے 1965 تھا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

منیر حسین نے 38 سال تک پاکستان فلم انڈسٹری میں کام کیا اور پنجابی اور اردو کے متعدد گانے گائے۔  منیر حسین ایک موسیقار کے گھرانے میں پیدا ہوئے، مشہور موسیقار رشید عطرے ان کے ماموں تھے۔ فلم ’’ ہیر رانجھا ‘‘ کیلئے ’’ وانجلی والاریہ ‘‘ گانے سے انہیں بہت زیادہ پذیرائی ملی۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

انہوں نے 100 سے زائد فلموں کے لیے 200 سے زائد گانے گائے۔ منیر حسین کو 2019 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ منیر حسین کا 27 ستمبر 1995 کو لاہور میں انتقال ہوا۔