Child-abuse-FIR

چوری کے الزام میں بچے پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک: مردان کے تحصیل کاٹلنگ میں چوری کے الزام میں 13 سالہ بچے کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر دی ۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ مبینہ طور پر 6 افراد نے 13 سالہ بچے کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ملزمان نے بچے کو برہنہ کر کے بجلی کرنٹ بھی دیئے اور تشدد سے بے حال بچے کو روڈ پر پھینک دیا ۔
پولیس کے مطابق بچے کےتشدد میں ملوث 2 افراد کو گرفتار جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ بچہ گھروں میں چوریاں کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع