RANA-BLAM-GOVT-NRO-TTP

حکومت پاکستانی طالبان کو این آر او دے رہی ہے ، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر او دے رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کردیا، روپے کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے ، ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا ، چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، موجودہ حکومت کی  پالیسیوں کی وجہ سے امریکا افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی پابندیاں لگانے کا سوچ  رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک پر مسلط کردہ ٹولہ سیاسی، معاشی، اخلاقی تباہی کے بعد قوم کی غیرت کو بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں، ملک کے وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کو وزیراعظم توہین سمجھتے ہیں لیکن کہتے ہیں طالبان آئین سے وفاداری کرنا چاہتے ہیں، جن طالبان نے آرمی پبلک سکول کے بچوں کو شہید کیا انہیں معافی دینے کی بات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ