پولیو ویکسین

39ہزار744 بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں

ویب ڈیسک :انسدادپولیوکی حالیہ مہم میں 99.51فیصد کےتناسب سےپاانچ سال سےکم عمرکےبچوں کو قطرےپلانےاورمجموعی طورپر39ہزار744 بچے مختلف وجوہات کی وجہ سےقطرےپلانےسےمحروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ مہم کیلئے61 لاکھ99ہزار824بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کاہدف مقررکیاگیاتھا۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

جس میں61 لاکھ69 ہزار540 بچوں کوحفاظتی قطرے پلانے کا دعویٰ کیاگیاہےتاہم مہم کےدوران22ہزار268بچےوالدین کیجانب سےانکار کےباعث ویکسین سےمحروم ہیں ۔

جبکہ17ہزار179بچوں تک ٹیموں کی رسائی نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس

رپورٹ کےمطابق گذشتہ چند ماہ کےدوران ہردو وجوہات کیوجہ سےقطروں سےمحروم رہنےوالےبچوں کی تعداد ایک لاکھ سےزائد تھی لیکن علماءاور سماجی تنظیموں کےنمائندوں کےذریعےآگاہی مہمات کی وجہ سےاس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔