حبا بخاری

ہم نےایک اورقیمتی انسان کو کھودیا،حبابخاری

وییب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے بھی محسنِ پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کےبعد ہم نےایک اور قیمتی انسان کو کھودیا۔

حبا بخاری نے انسٹاگرام پرڈاکٹرعبدالقدیرخان کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

انہوں نےاپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’عمر شریف کےبعد ہم نےایک اورقیمتی انسان کھودیا ہے۔ ‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کےباپ ڈاکٹرعبدالقدیر خان 85 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔‘

انہوں نےمحسنِ پاکستان کےلیےدعائے مغفرت کرتےہوئےلکھا کہ’اللّہ سرقدیر خان کوجنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ‘

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

حبا بخاری نےمداحوں سے اپیل کرتےہوئےلکھا کہ ’براہ کرم! مرحوم کی روح کےلیےدُعا کریں۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اورپاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز خالقِ حقیقی سےجاملے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلےکورونامیں مبتلاہوئےتھے، انہیں گزشتہ صبح طبیعت بگڑنےپراسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔