آٹا قیمتوں میں اضافہ

میدہ ، سوجی ، نشاستہ اور جوار مہنگے ہوگئے

ویب ڈیسک: آٹا قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی دوڑ میں بیکری آئٹم بھی شامل ہوگئے. میدہ ، سوجی ، نشاستہ اور جوار کے آٹے کی قیمتوں میں 60روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے میدے کی قیمت میں اضافہ کے باعث بیکری کے سامان میں بھی تیس فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر173روپے،سوناایک لاکھ20ہزارروپے تولہ تک پہنچ گیا

آٹا قیمتوں میں اضافہ سے سموسہ 5روپے سے 10روپے ،سپیشل سموسہ 15سے 20روپے ، پہلے درجے کا سموسہ 20 سے 30 روپے ہوگیا ہے نشاستہ 100سے 140روپے فی کلو ،سوجی 80روپے فی کلو سے 120روپے فی کلو ،جوار کا آٹا 60روپے سے 70روپے فی کلو ،میدہ 70روپے فی کلو سے 100روپے فی کلو اور چکی آٹا 60روپے فی کلو سے 90روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور
مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد میدہ اور سوجی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ دوسری طرف نانبائیوں نے اپنی من مانی بھی شروع کررکھی ہے اور روٹی خود ساختہ طور پر 15روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہے۔