مریم نواز کی تقنید

مریم نواز وزیراعظم پر برس پڑیں

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تقنید کی ہے کہا عوام فاقوں سے مر رہے ہیں ملک کا بے حس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔ ریاست مدینہ کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسابےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

مزید پڑھیں:  پاکستان جنرل سیلز ٹیکس کا نظام خرابیوں سے پاک کرے، ورلڈ بینک
مریم نواز کا ٹویٹ پیغام

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟ جس کےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیےلیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید
مریم نواز کا ٹویٹ پیغام

مریم نواز کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا۔ عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟

مریم نواز کا ٹویٹ پیغام