انضمام الحق

میری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی، انضمام الحق

ویب ڈیسک :قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ میری شادی سو فیصد والدین کی مرضی سے ہوئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ میری شادی سو فیصد والدین کی مرضی سے ہوئی تھی، ایک انٹرویو میں جب سابق ٹیسٹ کرکٹرز سے پوچھا گیا کہ کتنے فیصد لوگ والدین کی پسند اور کتنے فیصد اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں؟ انضمام الحق نے دوران شو بتایا کہ ان کی شادی 100 فیصد والدین کی مرضی سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ اکانومی اچھی ہو توغیر ملکی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی، رمیز راجا

اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ میں نے پسند کی شادی کی لیکن اس میں والدین کی مرضی بھی شامل تھی۔ سابق لیگ اسپنر نے بتایا کہ میری اہلیہ سے شادی سے پہلے ملاقات کی کہانی بھی بہت ہی دلچسپ ہے، ہم لوگ ایک عشائیے پر گئے ہوئے تھے، وقار یونس اور عاقب جاوید بھی میرے ساتھ تھے تو ایک خاتون ان سے آٹو گراف لے رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

مشتاق احمد نے بتایا کہ میں نے ان خاتون سے کہا کہ میں بھی تو کھلاڑی ہوں، آپ میرا آٹو گراف بھی تو لیں تو بس یہیں سے ہمارے درمیان دوستی کا آغاز ہوا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ پاکستان میں 45 فیصد افراد والدین کی مرضی سے شادی کرتے ہیں اور 55 فیصد پسند کی شادی کرتے ہیں۔