دو قبائل میں جھڑپ

پاراچنار میں دو قبائل میں خونی جھڑپ، 4 افراد قتل

ویب ڈیسک: پاراچنار پاک افغان سرحد کے قریب دو قبائل کے درمیان جنگلات کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوگئے۔ فائربندی کرنے والے جرگے کا ایک ممبر بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا۔ پولیس، سیکیوریٹی فورسز اور قبائلی عمائدین فریقین کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔ ڈی پی او طاہر اقبال کے مطابق جنگل سے لکڑی کاٹنے پر دونوں قبائل ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوئے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ:3افراد جاں بحق،1زخمی