بہنیں بازیاب

متنی سےاغوا 3 سگی بہنیں بازیاب ،بہنوئی گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقے متنی سے اغوا ہونے والی تین سگی بہنوں کو پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے ڈرامائی انداز میں بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ انہیں اغوا کرنے والے بہنوئی سمیت تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

گزشتہ ماہ مدعیہ مسما ة (ز)زوجہ محمد سعید شاہ سکنہ ادیزئی نے متنی پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر محمد سعید شاہ ولد شریف شاہ سکنہ بڈھ بیر نے اس کی تین بہنوں کو اپنے سا تھی ابوبکر ولد نور اکبر سکنہ بڈھ بیر کی مدد سے اغوا کرلیا ہے۔ مدعیہ نے اپنے شو ہر پر الزام لگاتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکے شوہر محمد سعید شاہ کے اپنی سالیو ں کے ساتھ تعلقات تھے۔ ملزم محمد سعید اور اس کے تین ساتھی جیل میں ہیں۔ اوکاڑہ سے بازیاب کرائی جانے والی تینوں بہنوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی میٹرو ریپ کیس ” دھندہ ” کچھ اور ہی نکلا

متنی کے ایس ایچ او عمران دائودزئی کے مطابق تین بہنوں کو بازیاب کرانے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے والدین کو بھی بلایا گیا تھا۔ والدین نے عدالت میں باقاعدہ ضمانت دی کہ وہ لڑکیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے جس کے بعد انہیں والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم محمد سعید شاہ کی موبائل سم پنجاب میں ٹریس کی گئی تھی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن