زیادتی

پشاور میں باپ کی بیٹی کے ساتھ زیادتی

ویب ڈیسک (پشاور) پشاور کے علاقہ مچنی گیٹ پٹوار پایان میں والد اپنی بیٹی کو 2 سال سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ لڑکی تھانے پہنچ گئی جس کی رپورٹ پر شیطان صفت باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جو فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ لڑکی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ اس کا والد محمد شفیق ساکن پٹوار پایان گزشتہ 2 سال سے اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ صبح بھی والد نے اْس سے زیادتی کی جس پر متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اسے گھیر لیا تھا، لڑکی نے واقعے سے متعلق رشتہدار خاتون کو آگاہ کیا تو اس نے رپورٹ درج کرانے کا مشورہ دیا جس پر وہ تھانے پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

پولیس کے مطابق ملزم محمد شفیق ولد محمد حیات ایف سی سے ریٹائرڈ ہوچکا ہے، اسکے خلاف جرم 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔