عائشہ عمر

کیا شادی کا پروگرام ہے ؟

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کرنے سے متعلق صارفین کی غلط فہمی دور کردی۔

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی کے بعد عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ہمراہ کرائے گئے تشہیری فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں جس پر صارفین کے تبصروں کا انبار لگ گیا۔

اداکارہ اور کرکٹر کے اس فوٹو شوٹ پر مداحوں نے سخت تنقید کی جب کہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔ ایک صارف نے تصویر پر کمنٹ کیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اداکارہ اس تبصرے کو نظر انداز نہیں کرسکیں اور جواب میں کافی طویل کمنٹ کیا۔ عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔