چینی کھیپ

سبسٹڈائز چینی کی پہلی کھیپ چارسدہ پہنچ گئی

ویب ڈیسک ( چارسدہ) حکومت کی سبسیڈائزڈ چینی چارسدہ پہنچ گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ چارسدہ کی نگرانی میں مقرر کردہ سیل پوائنٹس پر آج سے فروخت شروع ہوجائے گی۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سبسٹڈائز چینی کی 3300 بوری کا پہلا کنٹینر محکمہ فوڈ چارسدہ کے پاسکو گودام پہنچ گیا ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ سید سعادت حسن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ ثانیہ صافی، ڈسٹرکٹ فوڈ مجسٹریٹ چارسدہ عبدالحفیظ خان اور اسسٹنٹ فوڈ فہمید خان کی نگرانی میں آج مقرر کردہ سیل پوائنٹ میں تقسیم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چارسدہ عبدالحفیظ خان نے بتایا کہ چارسدہ کے لئے منظور کردہ 11700بوری چینی کے کوٹے میں 3300بوریوں کا پہلا کنٹینر چارسدہ پہنچ گیا ہے جو آج 50فیصد چارسدہ شہر ،25فیصد تحصیل تنگی اور25فیصد تحصیل شبقدر میں قائم کردہ سیل پوائنٹ میں تقسیم کی جائے گی جو90روپے فی کلو کے حساب سے صارفین کو فروخت کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی
مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ سے زیادہ یا بلیک میں فروخت کرنے والے ڈیلروں کو بھاری جرمانہ کے علاوہ جیل بھی بھیجا جائے گا۔