شنیرا ٹوئٹر فالوورز ایک ملین

شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز ایک ملین ہوگئے

ویب ڈیسک : سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شنیرا اکرم کو اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد شنیرا اکرم بھی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو ٹوئٹر پر مقبول ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

شنیرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 210 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں مشہور شخصیات سمیت اُن کے قریبی عزیز شامل ہیں۔

دوسری جانب شنیرا نے سال 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا، اس کے علاوہ شنیرا جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ متحرک رہتی ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ٹوئٹر پر عالیہ نامی صارف نے شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور پاکستانیوں سے سوال کیا تھا کہ ’آخر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین یا اس سے زائد کیوں نہیں ہے؟‘

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ارسلان نامی ٹوئٹر صارف نے کہا تھا کہ ’ہم سب مل کر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین تک پہنچاتے ہیں۔‘

ٹوئٹر صارف نے کہا تھا کہ ’ہمیں جلد از جلد یہ کام کرنا ہوگا۔‘