پشاور کی خوبصورتی

پشاور کی خوبصورتی اورتعمیر نو کیلئے 6 مقامات کی نشاندہی

ویب ڈیسک :ٹائون ون پشاور نے علاقوں کی خوبصورتی، بحالی اور تعمیر نو کیلئے 6مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے. انہیں صوبائی حکومت کو ارسال کردیا ان مقامات کی خوبصورتی ، تعمیر نو اور بحالی پر اٹھنے والے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی۔

ٹائون ون پشاور کے مطابق طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم کے سامنے گرین بیلٹ تعمیر کی جائے گی. جس کا سائز 300 x30 فٹ ہو گا اسی طرح باچا خان چوک سے رنگ روڈ تک دلہ زاک روڈ کے سنٹرل میڈیا بحالی کی جائے گی جو ساڑھے تین کلومیٹر طویل ہے فقیر آباد فلائی اوور کی خوبصورتی کا منصوبہ بھی صوبائی حکومت کو ارسال کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ

جبکہ شالیمار گارڈن میں پبلک لیٹرین کی بحالی بھی اسی فنڈز سے کی جائیگی ٹائون ون کے مطابق پرانے پردہ باغ شادی ہال کے مقام پر 10 کنال اراضی کی خوبصورتی اور بحالی کی جائیگی. جبکہ شالیمار گارڈنز کی مسجد کی مرمت اور بحالی کا منصوبہ بھی ارسال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان منصوبوں کیلئے فنڈز صوبائی حکومت فراہم کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا