لنڈی کوتل ہسپتال مریضوں کو مشکلات

لنڈی کوتل ہسپتال میں پانی نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات

ویب ڈیسک:( لنڈیکوتل )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے آپریشن تھیٹر میں پانی نہ ہونے کے باعث آپریشن کیلئے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. جس کے باعث مریض گھروں اور بازار سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل ہسپتال میں پانی نہ ہونے کے حوالے سے محکمہ صحت اور دیگر حکام کو آگاہ کر رکھا ہے لیکن ابھی تک ہسپتال میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، مریضوں نے محکمہ صحت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر،ایمرجنسی یونٹ او پی ڈی اور دیگر وارڈز میں پانی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ