حیات آباد پولیس پارٹی پر فائرنگ

حیات آباد میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ،2اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کے تھانہ تاتارا کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی ریاض خان اورکانسٹیبل جعفرشامل ہیں۔ ا

س سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ حیات آباد میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی،پولیس نے گھر میں داخل ہونےکہ کوشش کی تو ان پرگھر کے اندر سے فائرنگ کی گئی جس سے 2 پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ 7 مشتبہ افراد کواسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

مزید دیکھیں :   مفت آٹاکی تقسیم کے دوران دھکم پیل،2افرادجاں بحق،خواتین سمیت متعددزخمی