ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔غنا علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نوزائیدہ کو اٹھا رکھا ہے. جب کہ تصویر میں غنا کے ہمراہ ان کے شوہر بھی موجود ہیں۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ جب ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے. تو ساتھ ہی ماں کا بھی جنم ہوتا ہے۔
انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ آج ہم آپ کا تعارف فائجا عمیر سے کروارہے ہیں۔غنا نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہماری خوشیوں کا سبب ہماری بیٹی دنیا میں آگئی ہے، ہم دونوں بہت خوش ہیں، بیٹی دنیا میں آنے والا ایک بہترین تحفہ ہے، ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیے گا۔
اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی شوبز شخصیات نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جن میں اداکارہ منال خان، شگفتہ اعجاز اور سارہ خان شامل ہیں۔