پینٹاگون کا آسٹریلیا گوام میں فوجی اڈے

پینٹاگون کا آسٹریلیا اور گوام میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں فوجی اڈے پرجنگی اور بمبار طیارے تعینات کئے جائیں گے۔ پینٹاگون کے سینئرافسرکا بیان میں کہا کہ آسٹریلیا اور گوام میں فوجی اڈے بنانے کا مقصد امریکی فوجیوں کوچین کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارکرنا ہے۔ خطے میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے دیگرممالک سے پارٹنرشپ بھی کی جائے گی۔ پینٹاگون کے افسر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں فوجی اڈے پر امریکی جنگی اور بمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے. اور زمینی دستوں کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنی خارجہ پالیسی میں چین کوبطورچیلنج اہم قرار دیا تھا۔ تائیوان کے مسئلے پرچین اور امریکا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے