خواتین امیدواروں کی تصاویر غائب

بلدیاتی انتخابات میں خواتین امیدواروں کی تصاویر اور نام غائب

ویب ڈیسک(پشاور) خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں خواتین امیدواروں کی تصاویر پینافلکس اور بینرز سے غائب ہوگئیں. چند ایک امیدواروں نے ہی اپنی تصاویر تشہیر کیلئے پیش کی ہیں. جبکہ بیشتر خواتین کا نام تک پینافلکس اور بینرز پر موجود ہی نہیں ہے. خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 2ہزار 382ویلج و نیبرہڈ کونسلوں میں ایک نشست خواتین کیلئے موجود ہے ان 2ہزار 382نشستوں میں کئی مقامات پر خواتین بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں. جبکہ بیشتر پر اس وقت 3 ہزار 905 خواتین انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں. ان امیدواروں میں چند خواتین نے ہی اپنی شناخت ظاہر کی ہے.

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

اور انکی تصاویر بینرز اور پوسٹرز پر موجود ہیں بیشتر خواتین کا صرف نام ہی بینرز اور پوسٹرز پر درج ہیں پشاور سمیت 17اضلاع میں جاری ان بلدیاتی انتخابات میں کئی امیدوار خواتین کے نام تک انتخابی مہم میں سامنے نہیں آئے ہیں اور خواتین کو والد، شوہر یا بیٹے کے نام سے پہچان دلائی جا رہی ہے دختر، والدہ اور زوجہ کے ساتھ خواتین کے شوہر، والد یا بیٹے کی تصویر بھی چند مقامات پر لگائی گئی ہے تاکہ شہری ان مردوں کی وجہ سے ان کی خواتین کو ووٹ دیں۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا