کالعدم ٹی ٹی پی سیزفائر ختم

کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ سیزفائر کی مدت ختم

ویب ڈیسک (پشاور): حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان جنگ بندی کی مدت ختم ہوگئی ہے، فریقین کے درمیان مذاکرات رواں سال 25 اکتوبر کو افغانستان میں طالبان حکومت کی زیرنگرانی تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی پہلی نشست ہوئی تھی. جس میں فریقین کے درمیان افغانستان حکومت کوثالث مقرر کرنے، فریقین کی پانچ، پانچ رکنی کمیٹیاں تشکیل دینے اور 102 قیدیوں کی رہائی سے متعلق امور پر پیش رفت کیلئے اتفاق کیا گیا تھا.

پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کا انکشاف وزیراعظم عمرا ن خان نے چند ماہ قبل ترکی کے قومی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا تھا. جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات سے متعلق سفارشات کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا تھا اس سلسلے میں فریقین کے درمیان 9 نومبر سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا گزشتہ رات 12 بجے سیز فائرکی مدت ختم ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سورج سوا نیزے پر آ گیا، لوڈ شیڈنگ سے عوام دہری اذیت میں مبتلا

مدت میں توسیع کے حوالے سے کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں البتہ یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے مذاکرات ختم کردیئے ہیں تاہم سرکاری طورپراس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مذاکرات کاعمل جاری اورقیدیوں کی رہائی کو موخر کیا گیا ہے تاکہ فیصلہ کیا جائے انہیں پاکستان میں اپنے علاقوں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے یا افغانستان بھیج دیا جائے۔ کہا جارہا ہے کہ پاکستانی مذاکرات کار طالبان سے کچھ یقین دہانیاں چاہتے ہیں جس کے بعدسیزفائر میں توسیع کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نئے ایرانی صدر کا انتخاب، امریکہ کا انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان