ہیری پوٹرکا پہلا ایڈیشن

ہیری پوٹرکا پہلا ایڈیشن 4 لاکھ 71 ہزارڈالرز کی ریکارڈ قیمت پرفروخت

=

ویب ڈیسک :امریکا میں شہرہ آفاق ہیری پوٹر کا پہلا ایڈیشن 4لاکھ 71 ہزارڈالرز کی ریکارڈ قیمت پرفروخت ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 1997میں برطانیہ میں شائع ہونے والا ہیری پوٹر کا پہلا ایڈیشن امریکا کے مقامی نیلام گھرمیں فروخت کے لئے پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

ہیری پوٹرکا پہلا ایڈیشن 4لاکھ 71 ہزارڈالرزمیں فروخت ہوا۔ نیلام گھر کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ 20 ویں صدی میں لکھے گئے فکشن کی فروخت کی ریکارڈ قیمت ہے۔ برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے ہیری پوٹر سیریز کی 6 کتابیں لکھیں تھیں. جن کی دنیا بھرمیں 80 زبانوں میں 500 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں۔ ہیری پوٹر پربننے والی 8 فلموں کی عالمی باکس آفس پر کمائی 7.8 بلین ڈالرز رہی تھی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے