بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ

بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق

ویب ڈیسک(پشاور) تھانہ چمکنی کے علاقہ جھگڑا ملوگو میں پلاٹ کے تنازعہ پر 2 بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی. جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں. اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، چمکنی پولیس کے مطابق گھر کے باہر دونوں بھائیوں عزیز اور عزیر پسران شیر محمد کے درمیان پلاٹ تنازعہ پر تکرار ہوئی. جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی. جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا. تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور