عبادت کی برکت

عبادت کی برکت سے چور اللہ والا بن گیا

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ اپنے مواعظ میں ایک واقعہ نقل فرماتے ہیں۔ ایک چور شاہی محل میں چوری کرنے کی نیت سے داخل ہوا۔ دیکھا کہ بادشاہ اپنی بیوی سے سرگوشی کر رہا ہے اور اپنی بیٹی کے رشتہ کے بارہ میں مشورہ ہو رہا ہے۔ بادشاہ نے کہا میں تو شہزادی کا رشتہ اسی شخص سے کرونگا جو نہایت متقی اور عبادت گزار ہو۔چور یہ سن کر لوٹ آیا اور کسی جگہ بیٹھ کرخوب عبادت کرنے لگا۔ حتیٰ کہ کچھ عرصہ کے بعد اس کی خوب شہرت ہونے لگی۔ یہ بات بادشاہ تک بھی پہنچی کہ شہر میں فلاں جگہ ایک عابد اور پارسا شخص ہے۔ اس نے وزیر کو رشتہ کا پیغام دیکر بھیجا۔ جب وزیر نے پیغام پہنچایا تو اس نے کہا میں نے یہ عبادت اسی رشتے کیلئے شروع کی تھی۔ لیکن اب مجھے اللہ کی محبت کا مزہ مل چکا ہے۔ لہٰذا مجھے اُس رشتے کی ضرورت نہیں۔

(خطبات حکیم الامت)

تبصرے بند ہیں