صبور علی ڈانس ویڈیو شوٹ

صبور علی اپنی ڈانس ویڈیو شوٹ کرنے والوں پر برس پڑی

پاکستانی اداکارہ صبور علی نے حال ہی میں شادی کی تقریب میں منگیتر علی انصاری کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیوز کو رضامندی کے بغیر شوٹ کرنے والے افراد پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بغیر اجازت ویڈیوز شئیر کرنے کے عمل کو نامناسب قرار دے دیا۔

مریم انصاری اداکار علی انصاری کی بہن جب کہ صبور علی کی قریبی سہیلی بھی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ان کی شادی کی تقریبات میں دل کھول کر گانوں پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ صبور علی اور علی انصاری اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات میں دیکھے گئے تھے۔تاہم شادی کی تقریبات میں رضامندی اور اجازت کے بغیر منگیتر کے ساتھ ویڈیوز شوٹ کرنے والے افراد کے عمل کو اداکارہ صبور علی نے نامناسب قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

صبور علی نے انسٹاگرام پر شوبز پیج کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے کہ کوئی کیوں کسی دوسری کی ویڈیوز ان کی اجازت اور رضامندی کے بغیر شوٹ کرتا ہے؟اداکارہ نے بغیر اجازت کے شوٹ کی گئی اپنی ایک وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور علی انصاری مذکورہ عمل سے پریشان ہیں ۔صبور علی نے لکھا کہ اجازت اور رضامندی کے بغیر ان کی اور علی انصاری کی ویڈیوز شوٹ کرنے سے جہاں وہ پریشان ہوئے، وہیں انہیں وہ عمل اچھا نہیں لگا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

تبصرے بند ہیں