بلال شاہ حریم شاہ

والدین کی دعاؤں سے حریم شاہ جیسی بیوی ملی

پاکستانی سیاست اور میڈیا میں ہلچل مچانے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور پہلی بار اپنے شوہر کے ہمراہ ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور شادی کے بارے میں بھی بتایا۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر رہتے تو کراچی میں ہیں لیکن ان کا تعلق مانسہرہ سے ہے، حریم اور بلال شاہ کی ملاقات کیسے ہوئی اور شادی پسند کی تھی یا والدین کی؟ اس سوال کے جواب میں بلال نے کہا ہماری لو پلس ارینج میرج ہے۔ حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے کہا کہ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئی تھیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی۔ بس جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہم دونوں کو شادی کرلینی چاہئے۔ بلال سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ان کی رضامندی شامل تھی۔ لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی