صوابی ساس نے بہو کو قتل

صوابی میں ساس نے بہو کو پھندا لگا کر قتل کردیا

صوابی میں گھریلو ناچاقی پر ساس نے اپنے بیٹوں سے مل کر بہو کو قتل کر دیا ۔ محمد نوید خان ولد نذیر محمد سکنہ گھڑی کپوری حال رائٹ بینک کالونی تربیلہ ڈیم نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ سعد محمد اس کی بیوی اور بیٹوں دائود اور جواد ساکنان صوابی نے اس کی بہن زوجہ مقصود احمد کو مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کر دیا رپورٹ میں وجہ عناد گھریلو ناچاقی بیان کی ہے۔ صوابی پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر مبینہ ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان