پہاڑی پورہ ایک شخص اغوا

پہاڑی پورہ ،ایک شخص اغواء، سربند میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش

پہاڑی پورہ سے رقم تنازعے پر ایک شخص کو اغواء کرلیا گیا جبکہ سربند میں لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تاہم مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کراسے پھانسی دینے کی کوشش کی، واقعات کے مطابق گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کوہاٹ روڈ کے ملازم ذوالفقار علی شاہ سکنہ سربلند پورہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پڑوسی عامر خان نے شیرا ز ولد میاں گل سے موٹرکار خریدی تھی جس میں اس نے چار لاکھ روپے ادا کئے اور باقی 15لاکھ کی ذمہ داری اس نے لی تھی، عامر خان مقررہ وقت پر رقم ادا نہ کر سکا جس پر شیراز نے اپنے والد اور ساتھی کی مدد سے اسے اغواء کرکے مردان منتقل کیا اور وہاں اسے ذہنی اذیت دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر رہا کر دیا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج بھی پارہ 40ڈگری پر رہنے کا امکان

ادھر تالاگڑھ کے رہائشی 10سالہ بچے نے پولیس کو بتایا کہ وہ کھیتوں میں کام کرنے والے اپنے چچا کیلئے کھانا لیکر جارہا تھا راستے میں جوان لڑکے محمد عمران ولد اقبال نے اسے پکڑ کرزیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شور مچانے پر لوگوں نے پہنچ کر زیادتی کی کوشش ناکا م بنادی ،ملزم محمد عمران کو پکڑکر پھانسی دینے کی کوشش کی گئی جسے پولیس نے گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا۔ اسی طرح تھانہ سربند کی حدود سنگو لنڈی سے خوش رنگ،اعجاز اور عمران نے ساتھیوں کی مدد سے حسین شاہ کو اغواء کرنیکی کوشش کی تاہم شور مچانے پر ملزمان فرارہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور