بلوں میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین چکرا گئے

بجلی کے بلوں میں ایف پی اے فیول پرائس ایڈ جسمنٹ سے صارفین چکرا گئے۔مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کودونوں ہاتھوںسے لوٹنے کا نیاطریقہ قرار دیا گیا اور صارفین نے آئی ایم ایف کے قرضوں کو عوام سے وصول کرنے کے مترادف قرار دیا ۔ چاسدہ کے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں واپڈا ہائیڈل ( پانی ) سے بجلی پیدا کرنے کے باوجود فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر بھاری بل صارفین کو بھیج دیئے اکتوبر کے بجلی بلوں میں ایک صارف کی بجلی کی اصل قیمت 650 روپے ہے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر مزید 2625 روپے بھیجے گئے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں اسی تناسب سے فیول پرائس ایڈجسٹ کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں صارفین بلوں کو ہاتھوں میں تھام کر واپڈا دفاتر کا رخ کرنے لگے انہوں نے انصاف کی حکومت میں اس بے انصافی کو انتہائی درجہ کا ظلم و زیادتی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے حکومت کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی ناقص پالسیا ں جاری رہیں تو عوام سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریںگے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید