اکشے کمار فلم سیلفی پوسٹر جاری

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم ‘ سیلفی ‘کا پہلا پوسٹر جاری

کھلاڑی اکشے کمار اور عمران ہاشمی ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اکشے کمار کی آنے والی فلم کی لمبی فہرست میں ایک اور فلم کا نام جڑ گیا ہےـ اکشے کی نئی فلم کا نام سیلفی ہے، اور اس بات کا اعلان کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیاـ حالانکہ اس سے پہلے اکشے کمکار اور عمران ہاشمی نے بھی سیلفی کی فوٹو فینس کے ساتھ شیئر کی تھی حالانکہ اب یہ سسپنس ختم ہوگیا ہے کہ اکشے اور عمران سیلفی ایک ساتھ کیوں پوسٹ کررہے تھےـ بتادیں کہ یہ سپر ہٹ ملیالم فلم ڈرائیونگ لائسنس، کا ریمیک ہیکرن جوہر نے زبردست فرسٹ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، پیش ہے سیلفی، جس میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے راج مہتا ڈائریکٹ کررہے ہیںـ جلد ہی اسکی شوٹنگ شروع ہونے جارہی ہےـ

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اس سے پہلے اکشے کمار نے دو فوٹو شیئر کیے تھےـ پہلی فوٹو میں انہوں نے اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سیلفی کے ساتھ دن کی شروعات کرتے ہوئےـ جبکہ دوسری فوٹو میں انکے ساتھ عمران ہاشمی نظر آئے تھےـ اور انہوں نے لکھا تھا، مجھے سیلفی کے لیے پرفیکٹ پارٹنر مل گیا ہےـ انہوں نے کرن جوہر سے کہا تھا کہ ہم سیلفی کے اس گیم میں آگ لگا سکتے ہیں یا نہیں؟ انہوں نے اسکے جواب میں بالکل صحیح کہا تھاـ عمران ہاشمی نے بھی اپنے سیلفی فوٹو میں نئے لک کی بات کررہے تھے، جنہیں انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھاـ اس طرح فلم سیلفی میں پہلی بار ایکٹینگ کے دو ماہر ایکساتھ نظر آئیں گےـبتادیں کہ ملیالم فلموں کے ایکٹر پرتھوری راج سوکمارن سیلفی کے ساتھ ہندی سینما میں بطور پروڈیوسر انٹری کررہے ہیںـ

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے