ماہرہ خان اومی کرون کو شکست

اداکارہ ماہرہ خان نے اومی کرون کو شکست دیدی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان نے اومی کرون کو شکست دے دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے۔اْنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘حال ہی میں میرا اومی کرون ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں اب انتہائی مثبت زندگی گزار رہی ہوں۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘میں اپنے بالوں کی ٹریمنگ کے لیے گئی تھی،

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

پہلے میں نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے اپنے بالوں کو گلابی رنگنے کے لیے کہا اور وہ پریشان ہوگئے کہ میں کیا کروانا چاہ رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ‘اْس کے بعد، میں نے ٹرمنگ کروائی، واپس گھر آگئی تو امّی نے مجھے دیکھتے ہی کہا ‘یا اللّہ۔ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ ‘اْنہوں نے کبھی اسکول اور کالج میں بھی اپنے بال کلر نہیں کروائے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی