گزشتہ 10 میں سے 9 سال گرم ترین رہے

امریکی اور یورپی موسمیاتی اداروں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 2011 سے 2021 کے دوران 9 سال گرم ترین رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں زمینی سطح کا درجہ حرارت بیسویں صدی کے اوسط سے 1.51 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جو 1880 سے لے کر آج تک چھٹا سب سے زیادہ درجہ حرارت بھی تھا۔صرف ایک سال یعنی 2020 میں کووِڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث عالمی درجہ حرارت نسبتا کم رہا۔ماہرین کو خدشہ ہے کہ 2022 ایک اور شدید گرم سال ثابت ہوگا کیونکہ اس کے آثار ابھی سے دکھائی دینا شروع ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی

مثلا مغربی آسٹریلیا کے ساحلی قصبے اونسلو کا درجہ حرارت 50.7 سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا جو آسٹریلیا کا گرم ترین دن بھی تھا۔واضح رہے کہ عالمی تپش کے معاملے میں 1880 سے 1900 تک دنیا کے اوسط درجہ حرارت کو معیار تسلیم کیا جاتا ہے اور سال بہ سال درجہ حرارت کا موازنہ بھی اسی سے کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی