جیلوں میں بااثر قیدیوں کو سہولیات

جیلوں میں بااثر قیدیوں سے پیسے لیکر سہولیات فراہم کرنے کا انکشاف

جیلوں میں طاقتور طبقے کی من مانیوں اور قیدیوں سے پیسے لے کر انہیں سہولیات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی انسانی حقوق کی سربراہی میں جیلوں کا دورہ کرنے والی ٹیم نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام نے تسلیم کیا کہ ان پر شدید سیاسی دبا ئو ڈالا جاتا ہے، بااثر قیدیوں کو جہلم، میانوالی کی جیلوں سے محکمہ داخلہ کے دبائو پر اڈیالہ جیل میں رکھے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ بھکر جیل کے قیدی نے جیل انتظامیہ کو رقوم منتقلی کے شواہد بھی فراہم کیے، قیدی کے بھائی نے جیل اردلی کو ایک لاکھ 40 ہزار روپے دینے کے ثبوت دیئے۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا
مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

رپورٹ کے مطابق جیل حکام انسانی حقوق سے واقفیت ہی نہیں رکھتے، جیل کے میٹنگ رجسٹر بھی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی نشاندہی کرتے ہیں۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اعلیٰ حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ رپورٹ میں جیل حکام کی انسانی حقوق سے متعلق تربیت کی سفارش کی گئی ہے۔