بھارتی خاتون صحافی

بھارتی خاتون صحافی پشاوریوں کی مہمان نوازی کی معترف

معروف بھارتی خاتون صحافی کینگاگپتا نے گذشتہ روز پشاور شہر کی سیر کی ۔ اندرون شہر کئی ایک تاریخی مقامات کے علاوہ پشاور میں موجود بھارتی اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات بھی دیکھے۔ خاتون صحافی کو روایتی کھانے اور قہوہ بھی پیش کیاگیا۔ کنیگاگپتا پشاور کی تاریخ پر ڈاکومنٹری بنارہی ہے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بھارتی خاتون صحافی نے پشاور کے شہریوں کی محبت اور مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے لوگ دہلی والوں سے بھی زیادہ زندہ دل ہیں ۔بھارت اور پاکستان کی ثقافتوں میں مماثلت ہے مجھے پشاور اپنے گھر جیسا لگا۔یہاں جو محبت اور عزت ملی واپس جاکر اپنے لوگوں کو ضرور بتائونگی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ